آپ نے واٹس ایپ پر سب سے زیادہ کس سے بات کی ہے؟ جانیے واٹس ایپ کے خفیہ فیچر سے

image

مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ’واٹس ایپ‘ میں صارفین کی سہولت کے لیے بے شمار فیچرز موجود ہیں جن کو استعمال کر کے استفادہ حاصل کیا جاتا ہے لیکن اس میں ایک فیچر ایسا بھی ہے جسے شاید ہی کوئی جانتا ہو۔

آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے ایسے فیچر کے بارے میں بتائیں گے جس کا استعمال کرنے کے بعد آپ یہ جان سکیں گے کے واٹس پر آپ سب سے زیادہ کس سے بات کرتے ہیں۔

یہ فیچر صارفین کو اپنے سب سے زیادہ بات کرنے والے دوست کے میسجز، کالز، تصاویر اور ویڈیوز کے تمام تر اعداد و شمار سے آگاہ کرتا ہے۔

اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر آپ سب سے زیادہ بات کس سے کرتے ہیں تو یہ طریقہ کار اپنائیے۔ 

فوٹو: بشکریہ انوویٹو

1. یہ جاننے کے لیے آپ سب سے پہلے ’واٹس ایپ سیٹنگ‘ کے آپشن پر جائیے۔

2. واٹس ایپ سیٹنگ کے آپشن میں جانے کے بعد ’ڈیٹا اینڈ اسٹوریج‘ ٹیب پر کلک کیجیے۔

3. ڈیٹا اینڈ اسٹوریج ٹیب پر کلک کرنے کے بعد آپ کا ڈیٹا لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے بعد آپ کے سامنے ایک فہرست آجائے گی۔

4. جس شخص کی فائل کا سائز سب سے زیادہ ہو گا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نے سب سے زیادہ اس شخص کو پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہیں۔

اس فہرست کو دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ واٹس ایپ پر چیٹنگ میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.