میرا نے شیخ رشید کے ہمراہ پرانی تصویر شئیر کردی جس کے بعد وہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق میرا نے شیخ رشید کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہیں۔جس کے بعد وہ صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔
کچھ لوگوں نے ان کی تصویر دیکھ کر ان کا موازنا ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے کردیا۔
ایک صارف نے تو میرا جی سے پوچھ بھی لیا کہ کیا حریم شاہ بننا چاہتی ہیں؟
تو وہی ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نے یہ تصویر جان بوجھ کہ شئیر کی ہے۔
اب یہ تو میرا جی ہی جانیں کہ اس تصویر کو شیئر کرنے کا ان کا مقصد کیا تھا لیکن انگریزی کی وجہ سے خبر کی سرخیوں میں رہنے والی میرا آج کل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔