اداکارہ حرا مانی پاکستان ڈراما انڈسٹری کی ان زندہ دل اور چلبلی اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں جو اپنی صاف گوئی اور کھرے پن کے اعتبار سے بہت مشہور ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ حرا کئی انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور فلمیں دیکھنا بھی پسند کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ وہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ مووی ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘کے مشہور گانے ’’مائی نی مائی‘‘ پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ یہ مشہور گانا بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی فلم کا ہے۔
واضح رہے کہ حرا مانی مقبول ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو میں ایک اسکول ٹیچر کا کردار نبھاتی نظر آ رہی ہیں جسے لوگوں نے بے انتہا پسند کیا ہے ڈرامے کی طرح ان کا کردار بھی لوگوں کو بے حد پسند آرہا ہے اس کے علاوہ وہ نجی چینل سے نئے شروع ہونے والے ایک اورڈرامے ’’غلطی‘‘ میں بھی اداکاری کررہی ہیں۔