بچوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی میں پہلے تھری ڈی پارک کا افتتاح

image

کراچی کے شہریوں کے لئے پہلی بار 'تھری ڈی پارک' کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

شہرٍ قائد کے علاقے لائنز ایریا یو سی 10 میں واقع بشارت پارک کو تھری ڈی پارک بنایا جا رہا ہے۔

پارک کی دیواروں پر مختلف جانوروں کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی جو کہ تھری ڈی ٹیکنولوجی کی مدد سے دیکھی جا سکیں گی اور پارک آنے والے بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز ہوں گی۔

دیواروں پر پینٹ کئے جانے والے جانوروں میں ڈایناسور، زیبرا، ہاتھی، زرافہ، گوریلا سمیت دیگر 10 جانور کی تصاویر بھی شامل ہوں گی جو 3 ڈی اثرات مرتب کریں گے۔




واضح رہے لائنز ایریا صدر پارکنگ پلازہ کے سامنے بننے والا یہ تھری ڈی پارک شہریوں کے لئے 25 جنوری کو کھولا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.