ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری، اب ڈرامہ نشر ہونے سے پہلے ہی دیکھ سکیں گے

image

آج کل پاکستان کا سپر ہِٹ ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کے مداحوں کو اب ہفتے کی رات آٹھ بجے تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

میرے پاس تم ہو کی آخری قسط ٹی وی اور سنیما پر نشر ہونے سے پہلے ہی خصوصی طور پر (ایپلیکیشن) 'اے آر وائی زیپ' پر جاری کر دی جائے گی۔ یہ ایپ نیٹفلکس جیسا ایک مفت ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جہاں ناظرین یہ آخری قسط وقت سے پہلے دیکھ سکیں گے۔

چینل کے وائس پریزیڈنٹ اسفند یار کا کہنا ہے کہ مداحوں کی دلچسپی اور تجسس کو برقرار رکھنے کے لئے یوٹیوب پر ڈبل قسط کو نشر نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ ہم ڈرامے کی آخری قسط کو ایپ پر کب جاری کریں گے۔ شاید ٹی وی پر نشر ہونے کے ایک گھنٹہ قبل جاری کر دیں یا اس سے بھی پہلے جاری کر دیا جائے۔

یاد رہے نا صرف ٹی وی پر بلکہ ہر ہفتہ یوٹیوب پر ڈرامہ کی قسط دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.