ہم ٹیڑھے ہی رہیں گے، ماہرہ خان نے ایسا کیا کہہ دیا ؟

image

پاکستان شوبز کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی منفرد انداز میں ایک آڑی ترچھی تصویر کھچوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ان کی تصویر دیکھ کر مداحوں نے خوب تعریف کی۔

ماہرہ خان نے پکچر، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہلکے آسمانی رنگ کا لباس زیب تن کئے ترچھی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انہیں کسی شخص نے مشورہ دیا کہ اپنی تصویر ایڈجسٹ یعنی سیدھی کر لو۔‘

جس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ بھئی ہم نہیں ہوتے ایڈجسٹ‘ اور تصویر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ترچھی ہی شیئر کر دی۔

اداکارہ ماہرہ خان کی اس تصویر کے شیئر ہوتے ہی انسٹا گرام پر موجود ان کے مداحوں نے کمنٹس میں ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.