بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر کے ایک کمرے کی قیمت کیا ہے؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’AskSRK‘ کے سیشن کا آغاز کیا جس میں پوری دنیا سے ان کے چاہنے والے مداحوں نے اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سوالات کئے ۔

’AskSRK‘ سیشن کے دوران انہوں نے مداحوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات دیئے۔

شاہ رخ خان کا بھارتی شہر ممبئی میں موجود خوبصورت اور عالیشان بنگلہ ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے تاہم اس سیشن میں ایک صارف نے ان کے گھر ’منت‘ کے حوالے سے سوال کیا کہ منت میں ایک کمرہ کرائے پر چاہئے، کتنے کا پڑے گا؟

جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے اپنے 30 سالہ پیشے کو یاد کر کے لکھا کہ ’30 سال کی محنت میں پڑے گا۔‘

یاد رہے کہ کنگ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے گھر کا نام منت رکھا ہے ، جو ان کے مطابق حقیقت میں ہی ان کی منت ہے، کیونکہ شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کے آغاز میں خود سے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن وہ ممبئی میں ایسا گھر تعمیر کریں گے جو بے حد خوبصورت ہوگا۔

شاہ رخ خان نے سنہ 1995 میں اس بنگلے کو 15 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا جس کی مالیت آج تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.