پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل، اداکارہ و کلاسیکل ڈانسر سوہائے ابڑو نے اپنے سر کے بال منڈوا لیے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ادکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے اپنے سر کے بال منڈوانے سے متعلق بتایا۔
سوہائے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم 'دی ونڈو' میں کردار کی مناسبت سے بہت سوچ بچار کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم دی ونڈو سے متعلق بتایا کہ فلم لالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے مابین باہمی تعاون کا منصوبہ ہے جس میں فیصل قریشی، سمیع خان اور فاران طاہر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
واضح رہے سوہائے ابڑو پاکستان کے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں جن میں 'من کے موتی'، 'تم مجھ میں زندہ ہو' اور 'سنگِ مرمر' شامل ہیں۔