خبردار! کھانے کے بعد یہ غلطیاں بلکل نہ کریں جو انسانی جسم کے لیے خطرناک ہیں ورنہ۔۔۔

image

عام طور پر روزمرّہ کی بنیاد پر ہم بے شمار ایسی غلطیاں کر رہے ہوتے ہیں جو ہماری صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ ہمیں اس بات کا اندازہ وقت گزر جانے کے بعد ہوتا ہے۔

کھانے کے بعد سگریٹ پینے کے نقصانات شدید ہوتے ہیں۔ ویسے تو عام طور پر بھی سگریٹ پینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق کھانے کے فوری بعد ایک سگریٹ پینا تقریباً 10 سگریٹ پینے کے برابر نقصان پہنچاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ اور تمباکو نوشی معدے کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ یہ آنتوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

اس کے علاوہ کھانے کے فوری بعد نہانا بھی انسانی صحت کو شدید متاثر کرنے کا باعث ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوری بعد نہانا اور سونا انسان کے معدے پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے معدے کی مختلف بیماریاں ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق کھانے کے فوراً بعد پانی بھی نہیں پینا چاہئیے۔ ویسے تو پانی جتنا زیادہ پئیں اتنا ہی انسانی جسم کے لیے اچھا ہوتا ہے لیکن کھانے کے فوری بعد پانی پینا صحت کو نقصان بھی پہنچاتا ہے۔ اس سے آپ کے جسم میں گیسٹرک جوس اور انزائمز کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس سے تیزابیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کھانے کے فوری بعد کافی اور چائے کا استعمال آئرن کو ہضم کرنے میں دشواری پیدا کرتا ہے۔

اِس کے علاوہ ایک غلطی جو ہم کرتے ہیں وہ ہے کھانے کے فوری بعد پھل کھانا ہے۔ پھل کھانا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ کھانا کھانے کے بعد پھل کھاتے ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق یہ آپ کے نظامِ ہاضمہ کو بری طرح متاثر کرتا ہے جبکہ زبان کا ذائقہ خراب ہونے کی بڑی وجہ بھی یہ ہی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.