گزشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہوا جس کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں متعدد فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا تاہم سوشل میڈیا کی جانب سے تقریب اور تقریب کے میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے زیادہ عمران خان کا جلسہ لگ رہا ہے جبکہ کچھ نے اسے اپنے اسکول کا سالانہ فنکشن قرار دِیا۔
آئیے دیکھتے ہیں کچھ دِلچسپ میمز