گرلز ٹیم کی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی، قومی ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دے دی

image

جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے مخالف ٹیم کے خلاف 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر، اور حلیمہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے پاکستان دوسرا میچ 28 جون کو چائنیز تائپے کے خلاف، تیسرا میچ کوریا کے خلاف 29 جون کو کھیلے گا۔

پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور 1 جولائی کو کھیلے گی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.