انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 13195 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 12716امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 5633 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 44.30 فیصد رہا۔ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 4 امیدوار اے ون گریڈ، 8 اے گریڈ، 104 بی گریڈ، 1471 سی گریڈ، 3684 ڈی گریڈ، 359 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 3امیدوار پاس قرار پائے۔

نتائج اعلان کے فوری بعد ہی طلباء ہماری ویب کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.