کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے 1400 سال قبل ہی کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا تھا؟

image

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی متعدد افراد میں اس مرض کی تشخیص ہو چکی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے 1400 سال پہلے طاعون سے نمٹنے کا جو طریقہ بتایا، وہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو قابو کرنے کیلئے بھی اپنایا جا سکتا ہے۔

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہُ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ بیماری (طاعون ایک) عذاب ہے جو تم سے پہلے ایک امت کو ہوا تھا، پھر وہ زمین میں رہ گیا۔ کبھی چلا جاتا ہے، کبھی پھر آتا ہے۔ لہٰذا جو کوئی کسی ملک میں سنے کہ وہاں طاعون ہے، تو وہ وہاں نہ جائے اور جب اس کے ملک میں طاعون نمودار ہو تو وہاں سے بھاگے بھی نہیں۔ (صحيح مسلم، حدیث نمبر 1484)

صحیح مسلم اور بخاری میں یہ دونوں احادیث نقل ہوئی ہیں جن کے مطابق کسی وبا کی صورت میں متاثرہ علاقے سے باہر نکلنا اور اس علاقے میں داخل ہونے سے منع فرمایا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.