اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارت دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
ای سی سی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارت دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔
ای سی سی کے مطابق گرانٹ حالیہ پاک بھارت جنگ شہدا کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت جاری کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور اسکیم شروع کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔