وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کی روک تھام کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نمازِ جمعہ کے اجتماعات سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے اور افواہوں سےنمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھا جائے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے پوری ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو۔