چین سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس نے ہالی ووڈ کے نامور اداکار ادریس البا کو بھی متاثر کر دیا، ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص سامنے آگئی۔
اداکار نے اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والے کرونا وائرس کی مجھ میں بھی تشخیص ہوئی ہے، میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود سیلف آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘گھر میں رہیں اور عملی اقدامات کریں، میں آپ سے مستقل رابطے میں رہوں گا کہ کیا کر رہا ہوں کیسے رہ رہا ہوں، بس گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ادریس البا نے ویڈیو میں بتایا کہ ‘میں بلکل ٹھیک ہوں، مجھ میں اب تک کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی وائرس کی تصدیق کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ (الگ تھلگ) کر دیا ہے۔