شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے یہ بات بچپن سے تمام بچوں کو سکھائی جاتی ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر بہت طاقتور اور مضبوط شکاری ہوتا ہے۔ انسان ہو یا جانور سب ہی شیر سے ڈرتے ہیں۔ لیکن کیا کبھی سوچا ہے کہ شیر کو بادشاہ کن خصوصیات کی وجہ سے کہاجاتا ہے۔
کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ شیر اپنی پیدائش کے سات دن تک آنکھیں نہیں کھولتا؟ ایک تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی کہ شیر چاہے وہ نر ہو یا مادہ وہ پیدا ہونے کے سات دن تک آنکھیں نہیں کھولتا جبکہ وہ چلنا پھرنا اور حرکت کرنا پیدائش کے دوسرے دن ہی سے شروع کردیتا ہے، لیکن آنکھیں نہیں کھولتا۔ اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ کیونکہ شیر بڑا ہو کر ایک طاقتور اور خونخوار جانور بنتا ہے، اسی لئے قدرتی طور پر وہ جب تک اپنی آنکھوں کو نہیں کھولتا جب تک کہ اس کے اندر خود کا دفاع کرنے اور شکار کرنے کی صلاحیت بیدار نہیں ہوجاتی اور عمومی طور پر اس کام میں صرف سات دن لگتے ہیں، کچھ بچوں کی پیدائش کے وقت شیرنی میں چند جسمانی کمزوریاں اگر پیدا ہوجائیں تو ایسے پیدا ہونے والے شیر سات سےآٹھ دن لگاتے ہیں اپنے پیدا ہونے کے بعد۔
حیران کن بات یہ ہے کہ قدرت نے شیر کو زبانیں سمجھنے کی اضافی صلاحیت سے بھی نوازا ہے اور شیر دو سے زائد جانوروں کی زبانیں بھی سمجھ جاتا ہے جس سے اس کو اپنا شکار کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔
ان کے علاوہ بھی چند امتیازی خصوصیات شیر میں پائی جاتی ہیں جس کی بناء پر اس کو تمام جانوروں میں برتری حاصل ہے۔