کورونا وائرس کا خوف ہر جگہ، لیکن ندا یاسر کا مارننگ شو اب تک جاری۔۔۔۔ ایسا کیوں؟

image

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے کئی ممالک میں تباہی مچا رکھی ہے جبکہ اب یہ وائرس پاکستان میں بھی آ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر جو ایک عرصے سے گڈ مارننگ پاکستان کی میزبانی کر رہی ہیں، اب تک اپنا مارننگ شو ہوسٹ کر رہی ہیں۔ اب تک سے مراد آج کل کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ملک کے چلنے والے حالات ہیں۔

میزبان کے اس شو پر متعدد افراد تنقید کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ندا یاسر کے پروگرام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



ندا یاسر نے 16 مارچ کے پروگرام کے آغاز میں اس بات کا ذکر بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف ناظرین کو انٹرٹینمنٹ دینا ہے۔ ہمارے شو میں آڈینس نہیں ہیں، صرف میں اور میری ٹیم اس شو کے لئے یہاں موجود ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.