حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم کے گانے کو کورونا کے گانے میں بدل دیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے انوکھے انداز میں پیغام دے رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’چلتے چلتے‘ کے گانے’سنو ناں، سنو ناں‘ کو ’ڈرو نہ ڈرو نہ‘ میں تبدیل کر کے گا رہے ہیں۔