پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حناء الطاف حال ہی میں بول ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام بول نائٹس ود احسن خان میں اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ بطور مہمان جلوہ گر ہوئیں۔
حناء الطاف نے اپنے انڈسٹری سے وابستہ ہونے تک کے سفر کے بارے میں بتایا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تب وی جے کی پوسٹ کے لئے ایک چینل میں آڈیشن دینے گئیں لیکن انہیں وہ جاب نہ مل سکی کیونکہ وہ 18 سال کی نہیں تھیں اور ان کا شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا تھا۔
حناء نے مزید بتایا کہ 'باس نے کہا کہ جس دن تمہارا شناختی کارڈ بن جائے گا تم آنا ہم تمہیں رکھ لیں گے'۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں نے دو سال بعد شناختی کارڈ بننے دیا اور رسید لے کر اس چینل دوبارہ چلی گئی، انہوں نے اسی دِن مجھے جاب پر رکھ لیا'۔