قرنطینہ میں بہتر کیسے محسوس کیا جائے؟ اداکارہ ماہرہ خان نے مشورہ دے دیا

image

آج کل کورونا وائرس کے خطرے کے سبب تمام افراد اپنے گھر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ہماری شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گھر میں ہونے والی بوریت کا علاج بتا دیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پنجابی اور اردو کے معروف شاعر منیر نیازی کی شاعری کی ایک ویڈیو شئیر کی۔

ماہرہ خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں شاعر منیر نیازی اپنی معروف شاعری 'ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں' پڑھ رہے ہیں اور اُن کے چاہنے والے مشاعرے میں ان کو سن رہے ہیں۔


اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'آج میں آپ سب کے ساتھ اپنے موبائل فون کا وہ پرانا مواد شئیر کر رہی ہوں جن میں کچھ تصاویر ہیں اور کچھ شاعری ہے جس کو سن کر آپ بہتر محسوس کر سکتے ہیں'۔

ماہرہ نے مزید لکھا کہ 'اِس وقت ہم سب قرنطینہ میں ہیں اور ایسے میں اگر آپ منیر نیازی کی شاعری 'ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں' سنیں گے تو آپ اِس مشکل مرحلے میں بہت اچھا محسوس کریں گے'۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.