کورونا وائرس: آمنہ شیخ نے والدین کو بچوں کو گھر میں تربیت دینے کا مشورہ دے دیا

image

دنیا بھر میں دہشت کی علامت بننے والے کورونا وائرس کے باعث بہت سے ممالک میں اسکول کالجز بند کر دیے گئے ہیں تاکہ بچے اپنے گھروں میں محفوظ رہ سکیں۔

ایسے موقع پر سوشل میڈیا پر صارفین والدین کو مختلف مشورے بھی دیتے نظر آرہے ہیں کہ ان حالات میں جب اسکولز بند ہیں تو بچوں کو گھروں میں رہ کر کن سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیوز شئیر کیں جس میں وہ اپنی بیٹی کو ایک دلچسپ کہانی سناتی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ آمنہ شیخ نے اس ویڈیو میں تمام والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو گھروں میں تعلیم دیں اور اردو کی کہانیاں سنائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.