کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔ ہزاروں لوگ اس وقت اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بھی مسلسل لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ اِس کے علاوہ احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی تلقین کی جا رہی ہے مثلاً سینیٹائزر کا استعمال، ماسک کا استعمال اور دستانوں کا استعمال وغیرہ۔
تفصیلات کے مطابق ہماری شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکار بھی اب میدان میں آگئے ہیں۔ خود بھی احتیاط کر رہے ہیں اور لوگوں کو بھی محفوظ رہنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نامور ماڈل و اداکارہ 'ونیزہ احمد' نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اوپر سے نیچے تک ڈھکی ہوئی ہیں۔ ونیزہ نے عبایا پہن رکھا ہے اور چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں دیگر اداکار اس حوالے سے کیا کر رہے ہیں؟