پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ ہفتے امریکہ سے لاہور واپس آئی ہیں، جس کے بعد انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جس کا رزلٹ نیگیٹو آیا ہے۔
اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکا گئی ہوئی تھیں اور پانچ روز قبل ہی لاہور واپس آئی تھیں اور انہیں سردی کی شکایت تھی۔