کاش میں سپر مین بن جاؤں اور۔۔۔۔۔۔ امیتابھ بچن نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

image

بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکار امیتابھ بچن نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش وہ سُپر مین بن جائیں اور اِس مہلک کورونا وائرس کو پوری دُنیا سے مٹا دیں۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اپنی جوانی کی ایک دلچسپ تصویر شئیر کی، جس میں وہ سُپر مین کے لباس کے جیسا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

امیتابھ بچن کی جانب سے شئیر کی گئی پرانی تصویر اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی ایک سالگرہ کی تقریب کی ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بچن ہاتھ میں کیمرہ لیے تقریب کے مناظر کیمرے میں محفوظ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر ان کے بیٹے ابھیشیک کے ابتدائی برسوں کی ایک سالگرہ کی تقریب کی ہے جس کو ہم نے لباس پارٹی کا نام دیا تھا، سب نے مختلف کپڑے پہنے تھے اور میں نے سُپر مین کی تھیم کا لباس پہنا تھا۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ کاش میں حقیقت میں سُپر مین بن جاؤں اور اِس جان لیوا وبائی مرض کا دُنیا سے خاتمہ کر دوں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.