پرانی تصویر میں موجود اس بچے کو کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ آج کے ڈراموں کا کونسا معروف اداکار ہے۔؟
چمکتی آنکھوں اور پیاری سی مسکان والے اس بچے کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اور جلدی سے بتائیں کہ آخر یہ بچہ کون ہے؟
اگر آپ نہیں پہچانے تو ہم بتاتے ہیں۔
تصویر میں موجود یہ بچہ پاکستان کا مشہور و معروف اداکار حمزہ علی عباسی ہیں۔ حمزہ علی عباسی پاکستانی اداکار ہیں اور ان کا سب سے مشہور ڈرامہ سیریل پیارے افضل تھا جس میں انہوں نے افضل کا کِردار نبھایا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی۔