اداکارہ رمشاء خان کون ہیں اور انہوں نے اداکاری کی شروعات کہاں سے کی؟ جانیں

image

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری باصلاحیت اداکاراؤں سے بھری پڑی ہے، روز بروز اسکرین پر متعارف ہونے والی نئی اداکارہ، اداکاری میں پرانی والی سے زیادہ بہترین ہوتی ہے۔ اِس انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ ہر طرح کی اداکاری کرنا جانتے ہوں۔

رمشاء خان بھی ان ہی اداکاراؤں میں سے ہیں جن میں بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں۔ رمشاء نے انڈسٹری میں آنے کے بعد ہر طرح کے کردار نبھائے خواہ وہ منفی کردار ہو یا مثبت، مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

اداکارہ رمشاء خان 23 جون 1994 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

رمشاء کو شروع سے ہی اداکاری کا بہت شوق تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ تھیٹر کے بعد ان کو ماڈلنگ کی آفر ہونے لگی جس کے بعد انہوں نے متعدد برینڈز کے لئے ماڈلنگ کی جبکہ کچھ کمرشل میں بھی کام کیا۔ رمشاء کو اداکاری کی آفر ہوئی جس کو انہوں نے قبول کر لیا۔

رمشاء نے 2016 میں ڈرامہ 'کتنی گرہیں باقی ہیں' سیزن 2 سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اداکارہ رمشاء خان نے جن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں وہ ایک پل، ماہِ تمام، استانی جی، خود پرست، کیسا ہے نصیباں، شاہ رخ کی سہیلیاں اور عشقیہ شامل ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.