کورونا وائرس کے خطرے کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا، جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ہمایوں سعید نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد اللہ میرا اور عدنان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ منفی رپورٹ آنے کے باوجود ہم قرنطینہ کے 14 دن مکمل کریں گے اور اس کے بعد بھی ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں گے۔
اداکار نے مداحوں کے پیار اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محفوظ رہو، گھر میں رہو۔