بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ اس کے پڑوسیوں نے کیا کیا؟

image

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کو اس کے پڑوسیوں نے گھر میں بند کر کے باہر سے تالہ لگا دیا، جس کے بعد متاثرہ شخص نے فون پر پولیس کو اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سے لوٹنے والے حیدر آباد دکن کے رہائشی شخص میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے اسے قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے پڑوسیوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص گزشتہ کئی دنوں سے اپنے گھر میں اکیلا رہ رہا تھا اس نے اپنے پڑوسی سے اس حوالے سے بحث بھی کی تھی اور اس شخص کی کوشش تھی کہ کسی طرح گھر سے باہر نکل جاؤں، جس پر اس کے اہل محلہ نے فیصلہ کیا کہ علاقے میں کورونا وائرس مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اسے گھر میں بند کر کے باہر سے تالہ لگا دیا جائے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.