کورونا وائرس کا خوف دنیا کے دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی ہے۔ اِس حوالے سے ماہرین نے بھی ہمیں احتیاط برتنے کے مختلف مشورے دئیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہمارے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ ستاروں نے بھی اپنے مداحوں کے نام پیغامات دئیے جن میں وہ مداحوں کو مشورے دیتے دِکھائی دے رہے ہیں۔
پیغامات دینے والوں میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، احسن خان، میرا سیٹھی، آمنہ شیخ، عاشہ عمر، فہد مصطفیٰ، فیصل کپاڈیہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔