عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نامور اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کی ہے۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں اور عوام میں آگاہی پھیلا رہی ہیں۔ اس بار ماہرہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے گھروں کے مالکان سے ان کے ملازمین کے لئے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں اور آپ بغیر کام کئے ایک ماہ گزار سکتے ہیں تو یہ لڑائی پھر کسی اور کے لیے نہیں بلکہ آپ کے لئے ہے۔
ماہرہ خان نے کہا اس مشکل وقت میں ہمیں ان لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے جو ایسی طاقت نہیں رکھتے ہیں، انہیں آگاہی فراہم کریں، انہیں چھٹی کے ساتھ تنخواہ دیں اوران کی زندگی آسان بنائیں۔