لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورتحال میں پولیس مرغا کیوں بناتی ہے؟

image

سندھ میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے حکومت نے پیر سے لاک ڈاؤن کیا اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے ترجمان قمر زیب تقی کا کہنا ہے کہ دو دنوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر527 افراد کو گرفتار کر کے 148 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

اس سب کے باوجود کراچی کے شہری خود کو گھروں میں محدود رکھنے کے بجائے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے والے افراد پر پولیس تنبیہ کے ساتھ سزا دینے کے بھی طریقے اپنا رہی ہے۔

چند دن قبل ایسا ہی ایک واقعہ سول لائنز تھانے کے سامنے پیش آیا جہاں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو سڑک کنارے مرغا بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔

ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کو سرزنش کر کے چھوڑ دیا جائے لیکن کبھی کبھار لوگوں کو ڈرانے کے لئے سزا دینا پڑ جاتی ہے تاکہ آئندہ کسی بھی چیز کی خلاف ورزی نہ کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں پولیس کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی تو بعض صارفین نے ان کے اس اقدام کی تعریفیں بھی کیں۔

تاہم تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری ہوئی کہ اس مشکل وقت میں شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، ایسی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.