کیا مائیکل جیکسن بھی کورونا وائرس سے آگاہ تھے؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

image

عالمی شہرت یافتہ اور کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے ایک باڈی گارڈ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن آج سے 11 سال قبل ہی دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے وبائی مرض سے آگاہ تھے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت اپنے چہرے پر ماسک پہن کر رکھتے تھے۔

مائیکل جیکسن کے گارڈ میٹ فیڈز نے یہ دعویٰ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اور ایسے وقت میں کیا کہ جب پوری دنیا کو کورونا جیسے مہلک مرض نے 20 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔

ان کے گارڈ میٹ فیڈز نے بتایا کہ مائیکل جیکسن اس مہلک وبا کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ تھے کہ جلد یا بدیر ایک ایسا تیزی سے پھیلنے والا جراثیم وبائی مرض کی صورت اختیار کرکے دنیا میں پھیل جائے گا اور لوگ کے اس کے آگے بالکل بے بس نظر آئیں گے۔

مائیکل جیکسن کے گارڈ نے مزید بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے چہرے پر ماسک پہنے رکھتے تھے ، جب ان کے ساتھ رہنے لوگ ان سے ماسک اتارنے کا کہتے تو وہ جواب میں کہتے کہ میں دن میں ہزاروں لوگوں سے ملتا ہوں، پتہ نہیں وہ مجھے کیا دے کر جائیں اور میں ابھی بیمار ہونا برداشت نہیں کرسکتا، مجھے تندرست رہنا ہے تاکہ میں اپنے مداحوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.