کورونا وائرس: شمعون عباسی اور صنم سعید اس وقت تھائی لینڈ میں کیا کر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

image

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں فلائٹ آپریشنز معطل کردئے گئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی ریلیز ہونے والی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی کاسٹ اور دیگر ٹیم سمیت تھائی لینڈ میں پھنس گئی۔

ذرائع کے مطابق فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی شوٹنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار نہیں دیا گیا تھا۔

فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار شمعون عباس کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فلم کی آدھی ٹیم رواں سال فروری کے آخر میں تھائی لینڈ پہنچ گئی تھی، اس وقت کورونا وائرس کا خطرہ کافی کم تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی کاسٹ میں حسن شہریار یاسین، مانی، مصطفیٰ چوہدری، علی کاظمی اور صنم سعید شامل ہیں، البتہ سارہ لورین اور میں کچھ عرصہ بعد فلم کی کاسٹ کا حصہ بنے۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ جب ہم تھائی لینڈ پہنچ گئے تو اس کے بعد معاملات مشکل ہونا شروع ہوئے، پہلے یہ وائرس چین میں پھیلا، جس کے بعد اس نے مغربی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اوراب یہ پاکستان میں بھی پھیل چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مانی، حسین شہریار، علی کاظمی اور مصطفیٰ چوہدری تو پاکستان واپس آگئے تاہم باقی کاسٹ کی فلائٹ 25 مارچ کی تھی، لیکن تب تک ایئرپورٹس بند کردئے گئے۔

اداکار کے مطابق اب وہ 4 اپریل کا انتظار کررہے ہیں تاکہ وہ پاکستان واپس جاسکیں۔

View this post on Instagram

Self quarantined in lake forest Stay safe every one

A post shared by Shamoon Abbasi (@shamoon_abbasi_official) on

اداکارہ صنم سعید نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ فلم کی باقی ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ میں محفوظ ہیں۔

اداکار شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ بینکاک سے 4 گھنٹے کی دوری پر ایک جنگل کے قریب ہیں لیکن یہ جگہ کافی محفوظ ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.