جسم میں پانی کی کمی کا پتہ لگانے کا آسان طریقہ

image

• جسم میں پانی کی کمی یا آب ربائی کا ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے، ہر شخص کے جسم میں کسی بھی وجوہات کی وجہ سے پانی کی کم کی ہوجاتی ہے۔ کیونکہ جسم میں ہر چیز اپنے توازن سے چل رہی ہے اور اگر کوئی ایک بھی چیز کی کمی و بیشی ہوجائے تو اس سے یقینی طور پر بے قاعدگیاں تو آہی جاتی ہیں۔ اسی طرح پانی کی کمی بھی ہمارے جسم میں ہوجاتی ہے۔

• خواتین بچوں کے معاملے میں بڑی حساس ہوتی ہیں، لہٰزا اگر یہ جاننا چاہتی ہیں کہ پانی کی اس طرح کمی کو آپ کیسے پتہ لگایا جائے تو آپ یہ طریقہ اپنائیں:

• جسم میں پانی کی کمی کو پتہ لگانے کا ایک قدیم اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اگر بالغ بچہ یا شخص ہے تو اس کے ہاتھ پر چٹکی بھر کر دیکھیں اور دو سے تین منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اگر فوری طور پر ہاتھ کی جلد نارمل ہوجائے اور خون رکا نظر نہ آئے تو سمجھیں اس میں پانی کی کوئی کمی نہیں ہے۔

• اگرچہ بچوں کے اندر کمی جاننی ہے تو ان کے پیٹ پر اسی طرح چٹکی بھریں اور دو سے تین منٹ کے لئے چھوڑ دیں، دیکھیں جلد نارمل ہے تو کمی نہیں، لیکن اگر نارمل نہیں ہے تو پانی کی کمی یقینی طور پر ہے۔

• اس کے علاوہ چہرے اور ہونٹوں کی سفید رنگت بھی آپ پتہ کرسکتی ہیں، کیونکہ جب پانی کم ہو تو رنگت بھی سفید ہونے لگتی ہے۔

• یہ بھی جان لیں کہ پانی کی کمی جسم میں کیوں ہوتی ہے؟

• یہ اس وقت جسم میں ہوتی ہے جب کہ ہم پانی کم پئیں، یا جتنی ضرورت ہے اس کے مطابق نہ پئیں۔ اکثر خواتین ہوں یا بڑے، بچے ہوں یا بزرگ سب اپنے آپ میں اتنا مشغول ہوجاتے ہیں وہ یہ دیکھ ہی نہیں پاتے کہ پانی صحیح مقدار سے نہ پینے میں ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آرہی ہے؟ ہم کمزور ہورہے ہیں، نڈھال ہورہے ہیں، ہماری جسمانی صلاحیت کم ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ قے، اسہال اور ڈائریا کی وجہ سے بھی جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے، کوینکہ اس کی وجہ سے جسم سے پانی تیزی سے خارج ہوجاتا ہے، اور جتنا پیتے ہیں وہ تمام بھی منہ یا بیت الخلاء کے ذریعے جسم سے نکل جاتا ہے


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.