شہر قائد میں رہزنوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں، بے رحم رہزن معمولی سی چیز کے لیے بھی شہریوں کو گولیاں مارنے سے دریغ نہیں کرتے، ملیر کے علاقے گڈاپ میں رہزنوں نے واردات کے دوران بچے کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 7 سالہ بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور موبائل فون نہ دینے پر اسے گولی مار دی۔ زخمی بچے کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔