پوری دنیا میں آج جدید ٹیکنالوجی عروج پر ہے اور روزانہ کوئی نہ کوئی ٹیکنالوجی میں نئی ایجادات سامنے آتی رہتی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے سبب انسان کی زنگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں، مگر بعض اوقات مشین ایسی غلطی کردیتی ہے جو انسانی عقل و سوچ کو حیرانی میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
اسمارٹ فون کی کامیابی کے بعد مختلف کمپنیوں نے اسمارٹ گھڑیاں بھی متعارف کرائیں جن میں صحت کے حوالے سے فیچرز شامل ہوتے ہیں۔
ان اسمارٹ گھڑیوں میں دل کی دھڑکن، بلڈپریشر، قدموں کی تعداد سمیت مختلف فیچرز شامل ہوتے ہیں۔ البتہ حال ہی میں ہونے والے ایک تجربے کے بعد نئے اور حیران کن سوالات نے جنم لیا۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اپنی اسمارٹ واچ مختلف پھلوں پر رکھی تو گھڑی نے اُن کے دل کی دھڑکن بتائی شروع کر دی یعنی اُس پھل کا دل کتنے منٹ یا سیکنڈز تک دھڑکتا رہتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صارف نے پہلے کیلے پر اسمارٹ گھڑی رکھی تو اسکرین پر اس کی دھڑکن کی تعداد 33 بار ظاہر ہوئی، اسی طرح جب نارنجی پر رکھا تو بالترتیب 107، 161 بی پی ایم دیکھنے میں آئی۔
کئی انٹرنیٹ صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے اور اسمارٹ واچ کی بڑی خامی سامنے لانے پر صارف کا شکریہ ادا کیا۔