گندم کی قیمت بڑھتے ہی مارکیٹوں میں آٹے کے نرخ قابو سے باہر

image

گندم کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں آٹے کا نرخ ایک بار پھر بے قابو ہوگیا، دو ماہ کے مختصر عرصے میں آٹے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں کیلیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، چکی آٹے کی قیمت بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ مکس آٹا 150 روپے، اسپیشل آٹا 170 روپے اور فائن آٹا 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس سلسلے میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 40 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ آٹا ڈیلرز اور تاجر سرکاری قیمتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی قیمتوں پر آٹے کی فروخت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گندم کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف خیبر پختونخوا تک محدود نہیں رہے بلکہ پنجاب میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US