چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کی شامت آگئی

image

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف جمعہ سے بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کراچی میں ٹریکس کا سسٹم اکتوبر سے شروع کیا، جس سے ٹریفک میں واضح بہتری نظر آئی ہے، ٹریفک بہتری میں صرف پولیس کا کردار نہیں بلکہ عوام بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک رولز کی پاسداری کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے اور چالان سے بچنے کے لیے نئے حربے استعمال کرنا شروع کیے ہیں، جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ سے جعلی نمبر پلیٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے جارہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے، نمبر پلیٹس کے استعمال کی نگرانی محکمہ ایکسائز کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US