دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن ہوگیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ہی مختلف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کر کے اپنے مداحوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
اسی طرح پاکستان کی نامور اداکارائیں ایمن خان اور منال خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لائیو سیشن کیا۔ منال نے اس سیشن کی میزبانی کی جبکہ ایمن نے بطور مہمان شرکت کی۔
منال خان نے اپنی بہن ایمن خان سے دلچسپ سوالات کیے جس کے انہوں نے بخوبی جوابات دیے۔ سوالات میں ایمن خان کی پسند اور ناپسند کے بارے میں پوچھا گیا۔
اس سیشن میں اور کیا کیا ہوا؟ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔