شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید 14 دن آئسولیشن میں رہنے کے بعد اپنے گھر واپس آگئے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شئیر کی، جس میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں۔
ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی تصویر میں ہمایوں سعید نے لکھا کہ آخر کار 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد آج میں گھر واپس آگیا ہوں۔
اداکار نے لکھا کہ اِس دوران میں نے اپنی زندگی پر غور و فکر کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ مجھے یہ احساس ہوا کہ اللّہ تعالیٰ نے مجھے بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں کہ میں اُن نعمتوں کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتا۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انشا اللّہ اِس مشکل وقت میں ہم ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے ہر ممکن طاقت اور طریقے سے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے اداکار ہمایوں سعید امریکہ سے واپس آئے تھے جس کے بعد وہ 14 دن کے لئے قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔