آپ کے بچے کامیاب زندگی کیسے گزار سکتے ہیں؟ جائیے ماہرین کے کارآمد مشورے

image

والدین کی تو یہی خواہش ہوتی ہے کہ بچے خوش وخرم اور کامیاب زندگی گزاریں ۔ جس کے لئے یہ اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔اکثر گھرانوں میں ہونے والی تلخ لہجوں کی گفتگو بچوں کی کامیابی میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ ان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماہرین نے چند ایسے شاندار مشورے دئیے ہیں جن کو آپ بھی اپنے بچوں کی پرورش کا حصہ بنالیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی!

٭ بچوں کی تعریف کریں، ان کا دل نہ توڑیں۔

٭ اگر بچے اپنی مرضی کا اظہار کریں تو پہلے ان کی بھی بات کو سنا جائے، بعد میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے۔

٭ بچوں کو مسائل خود نہ بتائے جائیں، بلکہ آپ یہ دیکھیں کہ آپ کا بچہ کس طرح گھر کے ماحول کا مشاہدہ کر رہا ہے اور خود مسائل جاننے کی کوشش کررہا ہے۔

٭ بچے کسی بھی امتحان یا سرگرمی میں کامیاب نہیں ہوسکیں تو ان کی دل آزاری نہ کریں بلکہ بڑھاوا دیں تاکہ وہ اگلی دفعہ اپنی محنت سے خود کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں۔

٭ گھر کے آپسی معاملات میں بچوں کو گفتگو کا حصہ بنائیں، آپ دیکھیں گے بچے کس قدر تیز روی سے سوچتے ہیں۔

٭ بچوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کریں، مایوسی سے بچائیں!

ہوسکتا ہے یہ چند مشورے آپ کے بچے کی زندگی کو بدل دیں!


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.