یو اے ای کے صدر جمعہ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

image

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعہ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

حکام کے مطابق یو اے ای کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔ بات چیت کے دوران تجارتی تعلقات، اقتصادی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ریلوے اور فضائی نقل و حمل کے شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

یہ بات انہوں نے یو اے ای کے سفیر سیلم محمد سیلم البواب الزاعبی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے اہم شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی تاکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تجارتی حجم سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یو اے ای کی پاکستان کے لیے مستقل حمایت، بشمول انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو سراہا۔

سفیر الزاعبی نے بھی پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے یو اے ای کے مضبوط عزم اور دلچسپی کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US