خیبرپختونخوا میں رواں برس ڈرون حملوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

image

خیبر پختونخوا میں رواں سال ڈرون حملوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

پولیس دستاویزات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 65 ڈرون حملے ریکارڈ کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق نارتھ وزیرستان میں سب سے زیادہ 31 ڈرون حملے ہوئے، جبکہ بنوں میں 23 حملے رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح باجوڑ میں 5، ساوتھ وزیرستان میں 3 اور ٹانک میں ایک ڈرون حملہ ہوا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بنوں میں نصب اینٹی ڈرون نظام کے باعث 300 سے زائد ڈرون حملوں کو ناکام بنایا گیا۔

حکام کے مطابق یہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کا نتیجہ ہے۔ تاہم ڈرون حملوں کے باعث بنوں میں 9 شہری جاں بحق اور 33 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ان واقعات میں 19 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں اضافے سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جس کے پیش نظر حساس اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US