نوجوان نسل میں تیزی سے سگریٹ نوشی کی بڑھتی ہوئی عادت اس نسل کی سب سے بڑی تباہ کاری ہے کیونکہ اس کے انسانی جسم پر بڑے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں:
٭ سگریٹ نوشی کا زائد استعمال ہمیں وقت سے پہلےبوڑھا کردیتا ہے، اس سے چہرے کی رونق ختم ہوجاتی ہے۔
٭ اس سے دماغی صحت پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے اور سوچنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔
٭ ہاتھ پیر ڈھیلے ہوجاتے ہیں، جلد پر جلدی جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ گھٹنوں اور کہنیوں کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، ان پر خراشیں بنتی رہتی ہیں۔
٭ اس سے نہ صرف پھیپھڑے بلکہ ہڈیاں بھی کھوکھلی ہو جاتی ہیں اور اوسٹیو پو رو سز جیسی بیماریاں جنم پاتی ہیں.
٭ یہ دل کی شریانیں بلاک ہونے کا خدشہ بڑھا دیتی ہے جو ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے۔ اس سے خون بھی گاڑھا ہو جاتا ہے ۔