شعیب اختر کے وسیم اکرم کا مذاق اڑانے پر شنیرا کا کرارا جواب، کیا کہا؟ جانیں

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اور سابق کپتان وسیم اکرم کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے دونوں سابق کرکٹرز کی بھیس بدلی ہوئی تصویریں شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ قرنطینہ نے کچھ لوگوں کی کیا حالت بنا دی ہے۔

شعیب اختر کی اس پوسٹ کے جواب میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی میدان میں آگئیں اور ان کی بھی ایک فوٹو شاپ کی ہوئی تصویر شئیر کرتے ہوئے طنزیہ طور پر لکھا کہ شعیب اختر آپ بتائیں کہ آپ کے پاس کیا بہانہ ہے؟

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کی پوسٹ پر لکھے گئے ہیش ٹیگز سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں، مداح ان کے زبردست کم بیک پر ان کو سراہ ہی رہے تھے کہ شعیب اختر نے بھی کمنٹ کر کے اپنا ردعمل دے دیا۔

شنیرا کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر کو شعیب اختر فوٹو شاپ کی ایک بُری ایڈیٹنگ کہتے ہوئے کہا کہ میں اس سے بہتر کم بیک کی توقع کر رہا تھا۔

سابق فاسٹ باؤلر کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹ کرکے ان کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.