کم عمر بہن بھائی میں کورونا کی تصدیق۔۔۔ مجبور ماں کی آنکھوں میں آنسو، ضروری سامان کے ساتھ قرآن پاک بھی ہاتھ میں دے کر بچوں کو اسپتال روانہ کیا

image

لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں افسوس ناک منظر دیکھنے میں آیا جب کم عمر بہن بھائی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے والد میں بھی دو روز قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کے تمام گھر والوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ بچوں میں ہلکی کھانسی اور بخار تھا جس کے باعث ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نادیہ کے مطابق بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تاہم والدہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔


بچوں کو اسپتال لے جانے کے لیے جب ایمبولنس ان کے گھر پہنچی تو وہاں کے منظر نے ہر کسی کو اشک بار کر دیا۔ بچوں کی والدہ شدید کرب میں روتی رہیں جبکہ بچوں کو کپڑے، کھانے پینے کی چیزیں اور ہاتھ میں قرآن پاک بھی تھما دیا۔

دونوں بچوں کو چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ بچوں کے والد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.