کورونا سے جاں بحق شخص کا جنازہ، گھر والوں نے شرکت کیسے کی؟ افسوسناک مناظر کی ویڈیو دیکھیں

image

ستر سالہ شخص کا جنازہ ہوا تو گھر والوں سے بھی رہا نہ گیا، حفاظتی لباس پہنا اور اپنے پیارے کو دفن کرنے آن پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق 70 سالہ مرحوم جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اسلام آباد کے رہنے والے تھے جو اپنی بہن سے ملنے بہاولپور گئے تھے۔ دل کا دورہ پڑنے پر انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں، وہاں سے قرنطینہ والے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مرحوم کی موت کے بعد اسپتال حکام نے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک میت کو سرد خانے میں رکھ دیا۔

لواحقین ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار نہیں کرنا چاہتے تھے اسی لیے انتظامیہ نے حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے تدفین کی اجازت دے دی۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.