یوں تو آپ اپنے پسندیدہ سیاستدانوں کو روز ہی ٹی وی چینلز پر دیکھتے رہتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان کی وہ تصاویر دکھانے والے ہیں جو یقیناً آپ نے پہلے نہیں دیکھی ہوں گی۔
ملاحظہ کیجیے۔
بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی بھی اپنی نوعیت کی دلچسپ شادی تھی کیونکہ اس شادی میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔ اسی لیے خاص طور پر لیاری کے ککڑی گراؤنڈ میں محفل کا انعقاد کیا گیا تھا۔
عمران خان

وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے والے عمران خان کا شمار بھی کرکٹ کی تاریخ میں اچھے الفاظ میں کیا جاتا ہے۔
بہترین حکمت عملی اور لیڈر شپ کی وجہ سے کپتان نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نام کمایا۔ اس تصویر میں عمران الیون کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ٹیسٹ میچ کی کٹ میں موجود ہے۔ عین ممکن ہے کہ یہ عمران خان کی سالگرہ کی تصویر ہو۔
شیخ رشید احمد

پنڈی بوائے کے نام سے مشہور شیخ رشید سیاست میں اتنا عرصہ گزارا ہے کہ اب انہیں ملک کا ہر نوجوان پہچانتا ہے۔ اپنے دلچسپ اور دلیرانہ انداز کی وجہ سے شیخ رشید آج بھی مخالفین کو بولنے نہیں دیتے ہیں۔
لیکن اس تصویر میں شیخ رشید اپنی جوانی کے دور میں ہیں، گھنی مونچھیں، کالی ٹوپی اور لمبی ناک، شیخ رشید آج بھی اپنے نوجوانی کے دور کو یاد کرتے ہیں اور کافی مماثلت رکھتے ہیں۔
شہباز شریف

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے نامزد کی گئی شخصیت شہباز شریف کی یہ تصویر صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رہی ہے۔
گہری آنکھیں، گھنے بال اور چہرے پر معصومیت شہباز شریف کی نوجوانی کی ترجمانی کر رہی ہے۔ مگر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ شہباز شریف کی تصویر ہے۔
نصرت بھٹو

نصرت بھٹو آخری وقت تک اپنی بیٹی بے نظیر بھٹو سے الگ نہیں ہوئی تھیں، بیٹی کے ہر قدم پر چٹان کی طرح کھڑی رہیں۔ اس تصویر میں بھی بیگم نصرت بھٹو بیمار بے نظیر بھٹو کو مڈ ایسٹ اسپتال میں عیادت کرنے آئی ہیں، یہ وہ وقت تھا جب دونوں ماں بیٹی گھر میں نظر بند تھیں۔
ذوالفقار علی بھٹو

اس تصویر میں جوش و ولولے سے بھرپور لیڈر ذوالفقار علی بھٹو شرمیلے انداز میں ٹانگوں کو فولڈ کر کے بیٹھے ہیں۔ اس تصویر میں شرمیلے انداز میں بیٹھے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو کی شادی کا موقع تھا۔
اس تصویر میں بیگم نصرت بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے والے یوسف رضا گیلانی کی تصویر بھی کافی وائرل ہو چکی ہے۔ گھنی مونچھیں، گھنے بالوں کے ساتھ دوستوں کی سنگت میں موجود یہ یوسف رضا گیلانی ہیں۔
نواز شریف

نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز سے بے حد پیار کرتے تھے یہی وجہ تھی کہ آخری وقت میں بھی وہ اپنی اہلیہ کو دیکھنے جاتے تو اہلیہ کو دیکھتے رہتے تھے اور کچھ کہتے نہیں تھے۔
اس تصویر میں بھی نواز شریف اور کلثوم نواز کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔