کورونا وائرس کے خطرے کے باعث سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہر کسی کے لئے لازمی ہوگیا ہے، ماہِ رمضان کی آمد ہو چکی ہے اور عبادت گاہوں میں حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی دوری کے عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
راولپنڈی کی جامع مسجد میں نمازی اب بھی اسی طرح بڑی تعداد میں آرہے ہیں جیسے کورونا وبا کے پھیلنے سے پہلے آتے تھے، بس فرق یہ ہے کہ مسجد انتظامیہ صرف ان نمازیوں کو مسجد میں آنے کی اجازت دے رہی ہے جو ماسک لگا کر آتے ہیں۔